وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعلیم کا مشاہدہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعلیم کا مشاہدہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جدید تعلیمی نظام اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تعلیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران مریم نواز نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور اس بات کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح بچے جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجیز سیکھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی سوالات کیے کہ سکول کا بجٹ کیا ہے، نصاب کیسے تیار کیا جاتا ہے، اور اے آئی کے تدریسی طریقے کس طرح اپنائے گئے ہیں۔

مریم نواز نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے طلبہ کی تخلیقات کا معائنہ کیا اور ان سے اے آئی پر کی جانے والی تحقیق اور پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می اور ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی سے ملاقات کی، جہاں انہیں چین کے تعلیمی نظام اور اے آئی تعلیم کی پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں 12 سے 15 سال کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے جدید پہلوؤں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ یہاں پر بچوں کو اے آئی کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے، اور یہ سکول شنگھائی اور اس کے آس پاس کے علاقے کے بچوں کے لیے کھلا ہے۔

مصنف کے بارے میں