تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

03:10 PM, 12 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔ یہ فیصلہ عدالت کے جج مناظر علی گل کی زیر نگرانی کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران کیا گیا۔

عدالت نے فرد جرم پڑھ کر ملزمان کو سنایا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کی اگلی تاریخ 19 دسمبر رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس اور دیگر مقدمات کی کارروائی کو 23 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ ان مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں