ایرانی کرنسی بشارالاسد کے خاتمے کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ایرانی کرنسی بشارالاسد کے خاتمے کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران:شام کے حکمران بشار الاسد کی معزولی کے بعد ایرانی کرنسی ریال مزید گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور اب یہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ شام میں اقتدار کی تبدیلی کا اثر ایران کی معیشت پر بھی پڑا ہے، جہاں بدھ کے روز ایک ڈالر کی قیمت 740,000 ریال سے تجاوز کر گئی، جبکہ غیر سرکاری یورو کی قیمت 770,000 ریال تک پہنچ گئی۔

30 جولائی کو مسعود پیزشکیان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں تیز ترین کمی آئی ہے۔ اس وقت ایک ڈالر 5 لاکھ 84 ہزار ریال کے برابر تھا، جو اب کئی گنا بڑھ چکا ہے۔

سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کی معزولی اور شام میں اقتدار کی تبدیلی کے ایران پر سنگین اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایران کی معیشت پہلے ہی عالمی پابندیوں اور داخلی مسائل سے نبرد آزما ہے، جو کہ کرنسی کی گراوٹ کا سبب بن رہے ہیں

مصنف کے بارے میں