بینک آف کینیڈا نے شرحِ سود میں مزید کمی کا اعلان کر دیا

02:49 PM, 12 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹورانٹو:بینک آف کینیڈا نے افراط زر کو قابو کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے شرحِ سود میں کمی کر دی ہے۔ اب بینک کی پالیسی شرح 3.25 فیصد ہے، جو کہ پچھلی شرح سے 50 بیسس پوائنٹس کم ہے۔ بینک کے گورنر ٹِف میکلم نے کہا ہے کہ یہ کمی مستقبل میں بھی بتدریج جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکومت کی جانب سے کینیڈا کی برآمدات پر اضافی محصولات لگانے کا امکان "غیریقینی" کی صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔

کورونا کے بعد سے بینک آف کینیڈا نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے شرحِ سود میں بار بار کمی کی ہے، اور حالیہ 50 بیسس پوائنٹ کی کمی اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس کمی کے باوجود مزید کٹوتیوں کی توقع ہے تاکہ معیشت مزید مستحکم ہو سکے۔

مزیدخبریں