توشہ خانہ ٹوکیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹوکیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد :  اسلام آباد کی سپیشل کورٹ سینٹرل ون نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔

سپیشل کورٹ کے جج شاہرخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی ،  اس دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بھی  اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔سپیشل کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑ ھ کر سنائی اور کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ  اس  کیس کی شروع میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات کی تھیں، لیکن نیب قوانین میں کی جانے والی ترامیم کے بعد یہ کیس وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو منتقل کر دیا گیا۔ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کر دیا تھا۔ چالان کے مطابق، عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی اور ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

مصنف کے بارے میں