لاہور : پی سی بی کی جانب سے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے بعد ان کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہو گیا۔ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اپنے ساتھ لایا تھا، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے کی توسیع نہیں کی گئی۔
ایک کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا کہ وہ توسیع کی امید لگا کر بیٹھے تھے، کیونکہ ان کی ٹیم جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہی تھی۔ تاہم، پی سی بی نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کی مزید خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ٹم نیلسن کی تقرری اگست میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کی گئی تھی، اور ان کے کوچنگ کا سفر جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک ہی محدود رہ گیا۔