پاکستان اور چین کے درمیان واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کے لیے کھول دیا گیا

پاکستان اور چین کے درمیان واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کے لیے کھول دیا گیا

گلگت : پاکستان اور چین کے درمیان واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چین کے شہر تاشکرگن میں ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی روایتی موسیقی اور رقص پیش کیے گئے۔

تقریب کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے کی۔ اس کے بعد، 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی، جو اس تاریخی قدم کی کامیابی کی علامت ہے۔

پاکستان اور چین کے حکام نے خنجراب پاس کو سال بھر کے لیے سیاحوں کے لیے کھولنے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے، جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے شعبے میں نئی جہتیں آئیں گی۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا، اور سیاحوں کے لیے نئے راستے اور مواقع پیدا ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں