لاہور : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر لاہور کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک جا پہنچا ہے، اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، جہاں سموگ کی اوسط شرح 277 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے شہر میں صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔