کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا۔ سٹاک مارکیٹ میں اس دوران 2500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے سرمایہ کاروں کی خوشی کی انتہاء ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، اور آج کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔