سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

10:48 AM, 12 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب کو 2034 کے فیفا مینز فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کے روز اس اہم فیصلے کا اعلان کیا، جس کے مطابق سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ کپ کے میچز سعودی عرب کے 5 بڑے شہروں  ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم  کے 15 مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جو اس میزبانی کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال 4 اکتوبر کو 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی بولی باضابطہ طور پر جمع کرائی تھی، اور اس کے بعد سے اسٹیڈیمز کی تعمیر اور دیگر تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔

فیفا نے اس کے ساتھ ہی 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے بارے میں بھی اعلان کیا ہے، جس کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس کے علاوہ، 2030 کے ورلڈ کپ کے 3 میچز جنوبی امریکا میں بھی کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں