اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ،غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ،غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کو ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے تازہ واقعات میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والے تازہ ترین حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو بھی شہید کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بند کی گئی تو حماس دوبارہ اپنی طاقت بحال کر کے اسرائیل پر حملے شروع کر دے گا، اس لیے وہ غزہ میں جنگ ختم نہیں کریں گے۔

دوسری طرف، تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت جاری ہے۔ سماعت ایک زیر زمین بنکر میں قائم عدالت میں ہو رہی تھی، جہاں اسرائیلی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرپشن اور جنگی پالیسیوں کے خلاف ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی کارروائی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے، اور فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے باوجود جنگ بندی کی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مصنف کے بارے میں