سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے  تین فون پیش کردیے

11:27 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے  تین فون پیش کردیے۔سمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنی معروف اے سیریز کے تین فونز ’اے 15‘، ’اے 15 فائیو جی‘ اور ’اے 25‘ پیش کردیے ہیں۔ 


کمپنی نے تینوں فونز کو مختلف ریم اور میموری ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم تمام فونز کی سکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی رکھی ہے جب کہ اے سیریز کے تینوں فونز میں چارجر بھی ایک جیسا دیا گیا ہے۔کمپنی نے تینوں فونز کو 6.5 انچ سکرین جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 25 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیے ہیں۔اسی طرح تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، تاہم اے 15 اور اے 25 کی چپ الگ الگ ماڈیول کی دی گئی ہے۔


تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی ایک جیسے ہی دیے گئے ہیں تاہم تینوں فونز میں میں فرق میموری اور کیمرا فیچرز کا ہے۔اے 15 اور اے 15 فائیو جی کے فونز کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔اسی طرح اے 25 کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔


اے 25 کے فرنٹ پر بھی 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے بیک پر بھی تین کیمرے موجود ہیں۔فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔کمپنی نے تینوں فونز کو ابتدائی طور پر ویتنام میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں