برازیل کی خاتون اول کا ٹویٹر ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

08:16 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سائو پالو :برازیل کی خاتون اول کا ٹویٹر ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ برازیل کی خاتون اول  روزانجیلا "جنجا" سلوا کا ٹویٹر  ایکس اکاؤنٹ  ہیک ہو نے پر  خاتون اول کی طرف سے تحقیقات  کا مطالبہ کیاگیا اور پروفائل منجمد کرنے کی درخواست کی  گئی۔اس پر   حکام نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ 


مبینہ ہیکر نے جنجا کے اکاؤنٹ پر کئی پیغامات پوسٹ کیے، جن میں خاتون اول اور صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے خلاف  انتہائی غیر اخلاقی گفتگو کی گئی  ۔


برازیل کی حکومت  کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ سالیسٹر جنرل کے دفتر  کی طرف سے جاری  پیغام میں کہاگیا ہے کہ   ٹویٹر ایکس   جنجا کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے  اور تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی درخواست بھیجی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جرائم، بد تمیزی پر مبنی تقاریر، نفرت اور عدم برداشت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں