اسلام آباد :گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی ، 74 لاکھ سے زائد کے جرمانے کردیے گئے.ملک بھرمیں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیاگیا ہے اور گیس چور ی پر ناصرف گیس کنکشن منقطع کیے گئے ہیں بلکہ جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید 124 گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ گیس چوری پر 349 انڈر بلنگ کیسز درج ہوئے اور 74 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15 کنکشن منقطع کیے، 3 انڈر بلنگ کیسز کے اندراج کیے گئے اور 5 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع ، 133 انڈر بلنگ کیسز درج اور 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے۔
شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 کنکشن منقطع اور 41 انڈر بلنگ کیسز درج ہوئے جبکہ 53 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 136 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 2 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی کنکشن پر 36 کنکشن منقطع اور 6 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے، مردان میں کاروائی کے دوران ٹیم نے 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ساہیوال میں سوئی ناردرن ٹیم نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے، 6 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، سرگودھا میں کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع ہوئے۔