میونخ:جرمن سپورٹس برانڈ نے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی کٹ نہ بنانے کا اعلان کردیا۔کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی مشہور جرمن کمپنی پوما نے اسرائیل کی فٹبال ٹیم کے لیے کٹ بنانے کی سپانسرشپ ڈیل ختم کردی ہے۔
یہ فیصلہ غزہ پر اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے نہیں کیاگیا بلکہ 2022 کے اختتام پر حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال سے پوما اسرائیلی ٹیم کے لیے کٹ نہیں بنائے گا۔
پوما کی ترجمان کاکہنا ہے کہ دونوں بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جن کا اعلان اس سال اور 2024 میں کیا جائے گا کیونکہ اسرائیل اور سربیا جیسی ٹیموں کے ساتھ معاہدے 2024 میں ختم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے 2022 میں ٹیم جرسی کے ڈیزائن اور بہتری کے تناظر میں لیے گئے ہیں۔
یاد ہے کہ پوما نے اسرائیل کی نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے جرسی بنانے کا معاہدہ کیا تھا جس پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کمپنی کے مصنوعات کے بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم بھی چلائی گئی تھی۔