پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

05:41 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کورٹ نے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پی ٹی آئی کارکن کو  اینٹی ٹیررسٹ کورٹ کوئٹہ ون میں پیش کیا گیا۔

  

کوئٹہ پولیس خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار کرکے لائی ۔ اے ٹی سی جج سعادت بازئی کی عدالت میں پولیس کی طرف سے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ خدیجہ شاہ پر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ؟ریعے اشتعال انگیزی کا الزام ہے ۔ 

ملزمہ کے موبائیل فون کا فارنزک کروانا ہے ۔ ملزمہ کے وکیل اقبال شاہ نے 14 دن کے ریمانڈ کی پولیس ڈیمانڈ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ 6 ماہ سے موبائل فون کا فرانزک کیوں نہیں کیا گیا ۔ 

عدالت نے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کو 3 روز کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔خدیجہ شاہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں