لاہور:پی ایس ایل 9 میں فخر زمان سمیت 44 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ پی ایس ایل 9 میں پلاٹینم کیٹیگری کےکھلاڑیوں کا اعلان کیاگیا ہے۔
اس میں فخر زمان،آندرےفلیچر،اینجیلو میتھیوز، ایشٹن ایگر، بین ڈکٹ، بھانوکا راجاپکسا،کارلوس بریتھویٹ، ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈملان،داسن شناکا ، ایون لوئس،جیمز نیشم،عمران طاہر،مجیب الرحمن ، کیرون پولارڈ ،نور احمد،ریس ٹاپلی،رسی ون ڈر ڈسن بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پلیئرز ڈرافٹ کل لاہور میں ہوگا۔