محکمہ لائیوسٹاک کااہم فیصلہ ،پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

04:13 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:محکمہ لائیوسٹاک نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے  پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو سٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا  پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔


اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو سٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب  حکومت کے محکمہ لائیو سٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

مزیدخبریں