اسلام آباد : تاجروں کی اکثریت نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ کردیاہے۔
نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں تاجروں کی اکثریت نے نگران سیٹ اپ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، تاجروں نے وزیراعظم کو کہا موجودہ سیٹ اپ 2 سال تک جاری رہنا چاہیے۔ معیشت کی مکمل بحالی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کا دورہ کیا تھا۔