سوئی سدرن کا گیس کی قیمت میں مزیداضافے کا مطالبہ

03:01 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  میں سندھ اور بلوچاستان مین گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

ذرائع کے مطابق سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافے کی درخواست کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے21پیسے ہے جبکہ کمپنی نے  نئی اوسط گیس قیمت1696روپے39پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست  میں ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں150روپے67پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

درخواست  میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہےجبکہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر18دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں