پاکستا ن ویمنز کرکٹ ٹیم  کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 131 رنز سے شکست

01:28 PM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 کوئنز ٹاؤن:  نیوزی  لینڈ  ویمنز کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں  پاکستا ن ویمنز کرکٹ ٹیم  کو   131 رنز سے شکست  دے دی۔

 نیوزی لینڈ  نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں   کے نقصان پر   365 رنزبنائے۔ کیوی کھلاڑی  سوزی بیٹس  نے 108 رنزکی شاندار   اننگز کھیلی جبکہ برناڈائن  86 اورامیلیا کیر 83 رنزبنا کر نمایاں   رہیں۔

ہدف کے جواب میں پاکستان ویمنز   ٹیم صرف  234 رنزہی بنا سکیں۔ پاکستانی کھلاڑی سدرہ امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔پاکستان کی منیبہ علی44 رنز بنا  کرنمایاں   رہیں۔میزبان ٹیم کی امیلیا کیر  نے   تین پاکستانی  کھلا ڑیوں  کو آؤٹ کیا ۔

تین ایک روزی میچ کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوران میچ  نیوزی لینڈ کی بیٹر کی شاٹ لگنے سے پاکستانی کپتان  ندا ڈار کےبولنگ کے دوران  چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی ریکٹس سیشن کے دوران  انجری کا شکار ہوگئیں۔

یاد رہے کہ  تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 15 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلاجائے گا۔

مزیدخبریں