انڈر 19 ایشیا کپ:آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے

09:49 AM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی:   ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا نواں میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجےآئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔  بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے، آدرش 62 اور کپتان ادے سہارن 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی انڈر 19 ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ 68 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاہ زیب خان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں  نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں  پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرایا، محمد ذیشان 6 وکٹیں حاصل کیں، سعد بیگ اور اذان اویس نے نصف سنچریاں بنائیں۔

پاکستان اس وقت گروپ اے ٹیبل رینکنگ میں سرفہرست ہے جبکہ افغانستان پاکستان اور بھارت سے نیچے تیسرے نمبر پر ہے۔

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ پوائنٹس ٹیبل


 
 ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ  آج (12 دسمبر) کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔

پلیئنگ الیون

پاکستان انڈر 19: سعد بیگ(کپتان)، احمد حسین، علی اسفند، امیر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، خبیب خلیل، نجاب خان، نوید احمد خان، عبید شاہ، محمد ریاض اللہ، محمد طیب عارف، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شمائل حسین۔

افغانستان انڈر 19: نصیر خان معروف خیل (کپتان)، وفی اللہ تراخیل، جمشید زدران، خالد تانیوال، اکرم محمد زئی، سہیل خان زرمتی، رحیم اللہ زرمتی، نعمان شاہ آغا، محمد یونس زدران، اللہ محمد غضنفر، وحید اللہ زدران، بشیر احمد افغان، فریدون داؤد زئی ،علی احمد۔

مزیدخبریں