جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس،  چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کونسل اجلاس 14 دسمبر کوطلب کرلیا

09:18 AM, 12 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کا معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کونسل اجلاس 14 دسمبر کوطلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس 14 دسمبر کو  دن 2:30 بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔

خیال ر ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو دو شو کاز نوٹس جاری کر چکی ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے دونوں شوکاز نوٹسز سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھے ہیں۔

سپریم کورٹ جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر 15 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

مزیدخبریں