اسلام آباد: وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے چمن واقعے میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم کل بھی افغانستان کے خیرخواہ تھے اور آج بھی ہیں۔
ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزچمن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہمارے سات شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے غلطی تسلیم کی اورآئندہ ایساواقعہ پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے، افغانستان میں غیرمستحکم صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، اقوام عالم افغانستان میں امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی افغانستان کے خیرخواہ تھے آج بھی ہیں، خواتین کاہماری سیاست میں اہم بہت اہم ہے، حناربانی کھرکے دورہ پر افغان حکومت نے ان کااستقبال کیا۔