ؒراولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگریز ہے اور ملک کے تجارت کا ماحول بنانا حکومت کا کام ہے، ملکی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کے ہزاروں پرزے ہیں۔ تعلیم بھی ایک پرزہ ہے لیکن پاکستان کے دو کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے۔ اپنے بچوں کو ایجوکیٹ نہیں کریں گے تو ہمارے بچے پیچھے رہ جائیں گے۔ آئندہ نسلوں کو ذمہ داری شہری بنانے کیلئے تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگریز ہے جبکہ ملک کے تجارت کا ماحول بنانا حکومت کا کام ہے، ملکی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ہر شہری کو اپنا کردار ذمہ داری سے پورا کرنا چاہئے۔