اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے: مونس الٰہی

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے: مونس الٰہی

گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) عوام کی نمائندہ جماعت ہے، ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سابق وفاقی وزیر نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے، ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں