ماسکو: یوکرین میں لڑنے سے انکار پر باغی روسی فوجیوں کی خوب دھلائی کرنے کے بعد انہیں سزا کے طور پر خفیہ تہہ خانوں میں بند کر دیا گیا ۔
جو ہزاروں روسی یوکرین کے خلاف اپنے 'خصوصی فوجی آپریشن' میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں ہیرو قرار دیا ہے جبکہ جو مزید لڑنے سے انکار کر رہے ہیں اُن کو سزا کے طور پر قید کر دیا گیا ہے ۔ انہیں بھوکا مارنے اور پھانسی کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس میں اب تک کم از کم نو مقامات ایسے ہیں جن کے حوالے سے کہا انکشاف ہوا ہے کہ وہاں سینکڑوں باغی روسی فوجی موجود ہیں ۔ روس میں واپس آنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ دار ان تہہ خانوں میں غائب ہو گئے ہیں اور اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی ۔
واضح رہے کہ جیسے جیسے سردی کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، روسی فوجیوں کے لڑنے سے انکار کرنے اور خوفناک نتائج بھگتنے کی زیادہ سے زیادہ کہانیاں سامنے آ رہی ہیں ۔