اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
صدرمملکت عارف علوی نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کے اطراف شہری آبادی کا تحفظ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔