مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا دکھ ہے لیکن مجبوری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

04:49 PM, 12 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا دکھ ہے لیکن ایسا کرنا حکومت کی مجبوری ہے ۔

نیو کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی معشیت کو برباد کیا ، ہم نے عمران خان کے ہاتھوں ڈوبی ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا ، عمران خان کے پیدا کردہ حالات سے سب کو اجتماعی خودکشی کرنا پڑی ۔ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی تھی ، جسے ہم نے سنبھالا دیا ۔ انشااللہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور ڈیفالٹ نہیں کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے معاملے پر اللہ نے ہماری عزت رکھی ، ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی ۔ ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کی 22 کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے ۔ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی حواریوں نے پاکستان کی بدنامی کی ۔ گزشتہ حکومت نے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کی، ہمارے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ این سی اے کی تحقیقات میں اللہ نے ہمیں عزت دی اور ہمیں کلین چٹ ملی ۔

انہوں نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو خانہ کعبہ والی گھڑی دی تھی ، جو ایک ہی بنوائی تھی ، عمران خان نے ایسی گھڑی بیچ کر تحفے کی بے عزتی کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی بہن کو این آر او دلوایا اور دوسروں کی بہنوں ، بیٹیوں کو گرفتار کرایا ۔ زرداری صاحب کی بہن فریال گوہر کو بھی گرفتار کیا گیا ، شرم نہیں آتی آپ کو ایسی گھٹیا حرکتوں پر ۔ انہوں نے کہا کہ جو فنڈ شوکت خانم کے لیے اکٹھے ہوتے وہ سیاست پر خرچ کیے جاتے ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے 70ارب روپے ہماری حکومت نے خرچ کیے ، سیلاب زدگان کو سردی سے بچانے کیلئے گھر بنانے ہیں ، وہ پیسے کہاں سے آئیں گے ، سیلاب زدگان کے بحالی کیلئے بیرون ملکوں نے بھی ہماری بہت مدد کی ۔

مزیدخبریں