کابل : افغانستان کے دار الحکومت کابل میں چینی ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ ملزموں نے ہوٹل کے اندر داخل ہوکر فائنگ کردی . سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے حملہ ناکام بنا دیاہ ے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں دھماکا اور فائرنگ ہوئی ہے۔ شہرنو کے علاقے میں ایک چائنیز ہوٹل پر حملہ کیا گیا حملہ آور ہوٹل کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی ہوٹل میں چینی باشندے مقیم ہیں ۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں ہوٹل پر حملہ 3 حملہ آوروں کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ حملے میں کوئی غیر ملکی شہری ہلاک نہیں ہوا اور صرف 2 غیر ملکی مہمان اونچی جگہ سے گرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔