عمران خان نئے آرمی چیف کو اپنے سیاسی بیانیے سے دور رکھیں : شیری رحمان 

12:43 PM, 12 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏عمران خان کی جانب سے نئے آرمی چیف کو سیاسی معاملات میں مداخلت کی اپیل قابل مذمت ہے ۔ سیاسی جماعتیں عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتی ہیں۔ 

شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو اپنے سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں ۔ وہ پہلے بھی اداروں کو اپنے حق میں مداخلت کا کہتے رہے ہیں۔ کوئی بھی جمہوری سیاستدان اداروں کو سیاست میں مداخلت کی دعوت نہیں دیتا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں عمران خان نے نئے آرمی چیف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ موجودہ حکومت کو ہٹائیں اور عوام کا ساتھ دیں۔ 

مزیدخبریں