اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محممود خان نے دھمکی دی ہے کہ وفاق نے اگر ہمیں پیسے نہ دیے تو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے کے پی حکومت کچھ نہیں مل رہا۔
اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ، وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری کے ساتھ نیوز کانفرنس میں محمود خان نے کہا کہ وفاق پی ایس ڈی پی کا حصہ اور بقایاجات ہمیں دے۔ کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟ اگر حصہ ہے تو ہمیں فنڈز دیے جائیں گے۔ 55 ارب میں سے ہمیں ابھی تک 5.5 ارب ملے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اور فاٹا کے پیسے وفاق نہیں دے رہا ۔ خیبر پختونخوا کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ ہم نے اس بار تاریخی بجٹ پیش کیا۔ ہمیں پیسے نہ ملے تو ہم عوام کو اکٹھا کرکے لائیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ وفاق کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارا حصہ نہ ملا تو ہم دھرنا دیں گے اور اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔