عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟ : سلمان شہباز

10:38 AM, 12 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟ ۔

سلیمان شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دیں۔ اپنے دعوے چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعوی دائر کرو۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیراریاست مدینہ جیسے پاک نام اپنے نام سے لینے کی جرات نہ کرے۔ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔ 

مزیدخبریں