اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سانحہ چمن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے پائیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چمن پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔