جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی ایک اور گانے کی ویڈیو وائرل

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی ایک اور گانے کی ویڈیو وائرل
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ جس میں مریم نواز کی ایک اور گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/AsiyaOsman6/status/1470014915670949892

جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز اور شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اور دیگر خواتین مہندی کی پلیٹیں اٹھائے جا رہی ہیں اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ‘میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں’ گا رہی ہیں۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ مریم نواز نے اس موقع پر رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔