ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر سجا لیا

07:27 PM, 12 Dec, 2021

ممبئی: سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ سمجھے رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر سجالیا۔

عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی 70 ویں سالگرہ ان کے مداح دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں اور ہر دلعزیز اداکار سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رجنی کانت کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ہربھجن سنگھ بھی رجنی کانت کے پرستار نکلے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سینے پر رجنی کانت ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کو تین دہائیوں کا بے تاج بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں۔

ہربھجن نے مزید لکھا کہ آپ اسی کی دہائی کے بلاّ، نوے کی دہائی کے باشا اور 20 ویں صدی کے اناتھے ہیں۔

یاد رہے کہ بلاّ، باشا اور اناتھے رجنی کانت کی تین کامیاب ترین فلمیں ہیں جو بالترتیب 1980، 1995 اور 2021 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں