ہمارا ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کر رہا ہے، فرخ حبیب

04:16 PM, 12 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھا رہی ہے اور پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران ہم نے صنعتیں بند ہونے نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ایک ہزار ارب کے منصوبے رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور انکم ٹیکس میں بھی گروتھ ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے دوران اسٹیٹ بینک نے کافی سہولیات فراہم کیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کاروبار دوست ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری آبادی سالانہ ڈھائی فیصد سے بڑھ رہی ہے جبکہ ماضی میں زرعی شعبے میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چاول کی فصل میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نے کارٹن کی سپورٹ پرائس بھی 5 ہزار مقرر کی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کر رہا ہے جبکہ ہمارے 3 ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں