ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

02:44 PM, 12 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور میں شہریوں کو سہولت دینے  کیلئے  پولیس حکام نے بڑا فیصلہ کر لیا  جس سے عوام جلد از جلد لائسنس بنوا کر بھاری جرمانوں سے بچ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وارڈنز کی بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف مہم جاری ہے ،تاہم  اب شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے  خوش آئند فیصلہ کیا ہے جس سے شہری اب چھٹی کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے، اتوار کے روز دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رہیں گے۔

  آئی جی ٹریفک  پنجاب کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں، اتوار کو دوپہر ایک بجے تک سنٹرز کھلے رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس  ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اب ڈرائیونگ سنٹرز کے نئے اوقات کار صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے جبکہ اتوار کے روز دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلیں ہونگے۔

مزیدخبریں