کٹنگ کیلئے مشہور ہیئر سٹائلسٹ نہیں بلکہ مقامی حجام، جنید صفدر کہاں پہنچ گئے؟

12:01 PM, 12 Dec, 2021

مانسہرہ :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  شریف کے صاحبزادے  جنید صفدر  شادی سے قبل اپنے والد کیپٹن (ر) صفدر کے گاؤں مانسہرہ میں مقامی حجام سے بال کٹوانے گئے جس کی تصویر  انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں  مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ روز جنید اپنے والد  کیپٹن (ر) صفدر کیساتھ مانسہرہ گئے جہاں ان کا  پرتپاک استقبال ہوا۔جنید صفدر نے مانسہرہ کے ایک مقامی حجام سے اپنے بال کٹوائے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔ بعد ازاں جنید صفدر  اپنے دادا  اور دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کرنے گئے۔

اس سے قبل جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ مانسہرہ جارہے ہیں۔

 خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریب 17 دسمبر کو ہو گی ، جبکہ جنید صفدر کا عائشہ سیف سے نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں