لاہور (ویب ڈیسک) نامور ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے پر مایوسی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لمبے عرصے تک انجری سے لڑا، واپسی پر موقع نہ دیا جانا ملک کا نقصان ہے ۔
نیو ٹی وی کے پروگرام زبردست میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ 2013 میں انجری کا شکار ہوا اور 6 سال اسی میں گزارے ، تاہم اتنے لمبا عرصے کی انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد واپسی کا حق بنتا تھا لیکن کچھ عناصر رکاوٹ بن گئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ضرور تھی لیکن راستہ روکنے والے ایسا نہیں چاہتے تھے، عمران نذیر نے کہا کہ میں کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا ؤں گا یا کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ایسے اقدامات صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس سےملک میں موجود ٹیلنٹ بھی ضائع ہوتا ہے۔
https://youtu.be/30boZ_bh1ns?t=298
نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ اب اپنا بزنس کر رہا ہوں اور زندگی میں مطمئن ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے صرف دو عشق ہیں ایک کرکٹ اور دوسرا بیوی، ان کے علاوہ کسی طرف زیادہ توجہ نہیں دی۔
ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہر بھجن سندھ پاکستانی کامیڈی کے بہت بڑے مداح تھے اور ان کیلئے کامیڈی ڈراموں کی ڈھیروں سی ڈیز لے کر جاتا تھا۔
پی ایس ایل کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟عمران نذیر نے پول کھول دیا
11:09 AM, 12 Dec, 2021