ابھی نندن اور جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بیج میٹ نکلے

09:24 AM, 12 Dec, 2021

لاہور (ویب ڈیسک): بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد گزشتہ دنوں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے ، تاہم اس ہیلی کاپٹر حادثے میں  واحد زندہ بچنے والے پائلٹ گروپ کیپٹن ورون سنگھ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
 بھارت کے سابق آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ، انکی اہلیہ سمیت 14 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جن میں 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوئے  جبکہ ایک واحد شخص محفوظ رہا جو کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کیپٹن ورون سنگھ   تھا۔
گروپ کیپٹن پائلٹ ورون سنگھ  اور  27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ کروا کے پاکستانی حدود میں گرنے والے   ابھی نندن ورتھمان میں پرانے تعلق سے متعلق سوشل میڈیا  پر خبریں زیر گردش ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور واحد زندہ بچ جانے والا گروپ کیپٹن ورون سنگھ مبینہ طور پر گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کا بیچ میٹ ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ  ابھینندن ورتھمان کا طیارہ  27 فروری 2019 کو  پاکستانی فائٹر پائلٹ  ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے  پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر   مار گرایا تھا ، تاہم ابھی نندن اس واقعے میں محفوظ تو رہے مگر  جونہی پاکستان کی حدود میں گرے تو پاکستانی شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے  تاہم پاکستانی فورسز نے ابھی نندن کو شہریوں کے غصےو ناراضی سے بچا کر بہترین مہمان نوازی کا  مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی پائلٹ  کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر  واپس  بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

مزیدخبریں