پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے

07:29 AM, 12 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

دیر بالا:  زلزلے نے خیبرپختونخوا کو ہلا کر رکھ دیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق  سوات ، چترال ، دیر بالا ، بٹگرام، اپر اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں  میں زلزلے  سے زمین لرز اُٹھی۔ زلزلے کے باعث  شہری خوفزدہ ہوئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے س کے باعث اب تک کی اطلاعات کے مطابق  کسی قسم کا  جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.8 جبکہ گہرائی 120 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سندھ کے شہر حیدرآباد،ٹھٹھہ اور جامشورومیں بھی 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئےجس کا مرکز جام شورو کے قریب کینجر جھیل سے 40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، ہرنائی اور مضافات  میں مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلہ  ایک بجکر 56منٹ پرمحسوس آیا جس نے لوگوں پر خوف کی کیفیت طاری کر دی، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





مزیدخبریں