پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کرے گا، وزیراعظم

پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کرے گا، وزیراعظم
کیپشن: پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کرے گا، وزیراعظم
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لئے تمام طریقہ کار کو بروئے کار لا رہا ہے۔ 

موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی پانچویں سالگرہ پر بین الاقوامی آن لائن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور پاکستان اس آلودگی سے دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا جہ ہم نیشنل پارک کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں اور ان کی تعداد 30 سے 45 کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات کرے گا اور پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔ 

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ تین سال میں دس ارب پودے اُگا رہے ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا 2030 میں پاکستان کا 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا بھی ہدف ہے اور اسی عرصے کے دوران مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا بھی ہدف ہے۔