لاہور کا جلسہ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا،خواجہ آصف

لاہور کا جلسہ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا،خواجہ آصف
سورس: سکرین شارٹ

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ وہ نیونیوز کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگو کررہے تھے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہلاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا جو حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردے گا ۔ یہ سارے کھیل کی فائنل کڑی ہے اس میں سارے آپشنز موجود ہیں ۔لاہور کا ایونٹ حالات کا رخ ضرور بدلے گا ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز نے اپنے استعفے مریم نواز کو بھجوا دیئے ہیں ۔طے یہ پایا ہے کہ 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کے  پارلیمنٹرینز اپنی قیادت کو استعفے جمع کرادیں گے اور پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا تمام سیاسی جماعتیں اس پر عملدرآمد کریں گی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے کبھی اتنا ورکرز اور لیڈرز کا پختہ ارادہ نہیں دیکھا ۔اگر میں منتخب ہوکر بحیثیت رکن پارلیمنٹ قوم کی خدمت نہیں کرتا تو میرا استعفیٰ ہونا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے ۔ اس وقت تمام اپوزیشن متحد ہے اب حکومت کو گھر جاناہی ہوگا ۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے کبھی لاہور میں اتنا جوش وخروش نہیں دیکھا جتنا اس وقت دیکھ رہا ہوں ۔ ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ بسیں بھر و لوگوں کو اکٹھے کرو لیکن سب کچھ لوگ خود ہی کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی کرپشن کی لائن لگی ہوئی  ہے آٹے چینی کی قیمتیں دیکھیں ادویات کی قیمتیں دیکھیں ایل این جی کی قیمتیں دیکھیں حکومت کی کرپشن کی لائن لگی ہوئی ہے کسی کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ یہ این آر او نہیں تو کیا ہے ۔ انہوں نے ہمیں کیا این آر او دینا ہے ۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ میں ہر ہفتے عوام کے مسائل سنا کروں گا تو اب وہ کہیں نظر بھی نہیں آتے ۔ جس روز عمران خان منتخب ہوئے تھے اسی روز ہی جمہوریت ختم ہوگئی تھی ۔