لاہور،پی ٹی آئی کے رہنما حبیب فرخ نے کہا مسلم لیگ ن جلسوں والی جماعت ہی نہیں ہے جب کوویڈ 19 کی علامات ہوئیں تو حکومت نے اپنے جلسے جلوس ختم کردیئے تھے ۔پروگرام جمہور میں میزبان فرید رئیس سے گفتگو کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے ۔ہمارے ڈاکٹر نرسیں متاثر ہورہے ہیں ۔ جب ویکسئن آجائے تو اپوزیشن احتجاج کرلے ۔ ن لیگ نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو کباڑ بنادیا تھا لیکن آج وہاں پر مین پاور کم ہوگئی ہے ۔ ہم نے کورونا کے اندر بھی محنت کرکے معیشت کو بہتر کیا ہے ۔ بھارت میں آج دیکھیں کیا حالات ہیں ۔استعفے پارٹی چیئرمین کو نہیں دیئے جاتے بلکہ سپیکر کو دیئے جاتے ہیں ۔ یہ استعفے دیں تو صحیح ہم وہاں پر ضمنی الیکشن کرائیں گے ۔ پی ڈی ایم کے ساتھی استعفوں پر متفق نہیں ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سب ساتھیوں کے استعفے پیر تک پہنچ جائیں گے ۔ پی ڈی ایم نے استعفوں کا آپشن بھی رکھا ہے ۔ حکومت نے روپے کی قیمت گرادی لیکن پھر بھی ایکسپورٹ نہیں ہورہی ۔ اس وقت مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔
حکومت نے عوام کو کچھ بھی ریلیف نہیں دیا اور نہ ہی کوئی ایسی پالیسی نظر آتی ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمارا جلسہ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ کوویڈ18 نے عوام کابراحال کردیا ہے کوویڈ19 بہت چھوٹی چیز ہے ۔ ہم جلسے میں کوویڈ کے ایس او پیز کو فالو کریں گے ۔ جب وزیراعظم جلسہ کرتا ہے تو کیا کورونا نہیں ہوتا کیا یہ کرونا صرف اپوزیشن کے اجلاس میں ہی ہوتا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہی کورونا کا وائرس ہوتا ہے ۔