لاہور،ترک اداکار انگین التان دزیاتن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے ۔ پاکستان میں مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔
انگین التان نے گزشتہ روز بادشاہی مسجد دیکھی اور مزاراقبال پر حاضری دی تھی ۔ترک اداکار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں مہمان نوازی کی تعریف کی ۔ترک اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہےاور وہ مستقبل میں بھی پاکستان آنے جانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ان کے ڈرامے ارطغرل غازی میں ان کے کردار کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کا ڈرامہ پاکستان میں ہر گھر میں مقبول ہے ۔
واضع رہے کہ انگین التان چوہدری ٹیکسٹائل کے سی ای او کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ وزیراعلیٰ عثمان سے ترک اداکار کی ملاقات بھی کاشف ضمیر کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ رپورٹس کے مطابق انگین التان چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں ۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ ے مطابق اپنے دورے کے دوران اینگن التان دزیاتن نے چوہدری ٹیکسٹائل کے ساتھ 17 کروڑ کا معاہدہ کیا ہے اور کمپنی کے آفیشل ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔