قصور،زہریلا کھانا کھانے سے ماں سمیت تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ قصور کے علاقے سہاری روڈ پر زہریلے کھانے کے باعث پورے خاندان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلے کھانے سے آسیہ بی بی ،سات سالہ بیٹی اقراء،پانچ سالہ بیٹا افضل اوردوسالہ افضل جاں بحق ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،تحقیقات میں تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ مبینہ طورپر متاثرہ خاندان نے گذشتہ رات بازار سے کھانا منگوا کر کھایا تھا ۔جس کے بعد سارے خاندان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔