کراچی ، اداکارہ حرامانی کہتی ہیں انہیں کوئی بھی فنکار اپنی شادی میں مدعو نہیں کرتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شائداس کی وجہ یہ ہے کہ انڈسٹری میں وہ کسی کی دوست نہیں ۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ میزبان میرا سیٹھی سے شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ مجھے کوئی فنکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا ۔
انٹرویو میں حرامانی نے سب سے پہلے میراسیٹھی کا نام لیا اور کہا کہ تم نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا اورنہ ہی سجل علی نے مدعو کیا ۔ انہوں نے پھر کہا سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی کی دعوت نہیں دی ۔پتہ نہیں شائد میں ان کی دوست نہیں ہوں ۔
اداکارہ حرامانی کے شکوے کے بعد میزبان نے جواب دیا کہ میں نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو واٹس ایپ کے ذریعے دعوت دی تھی ۔ لہذا جن لوگوں کے نمبرز میرے پاس تھے میں نے ان سب کو مدعو کیا ۔ میرا سیٹھی نے حرامانی سے معذرت کی اور کہا مجھے معاف کردو میں شادی میں بلانا بھول گئی اب میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ اگلی بار تم کو دعوت دوں گی ۔
حرامانی نے کہا کہ کوئی بات نہیں مجھے کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں اپنی سب فنکار دوستوں کو بلاؤں گی ۔ واضع رہے کہ حرامانی کے دوبیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں بڑے بیٹے کی عمر گیارہ سال اور چھوٹے بیٹے کی عمر چھ سال ہے ۔