وزیراعظم عمران خان کی بات چیت کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے:غلام سرور خان

If the opposition wants to sit down, national issues can be discussed: Ghulam Sarwar Khan

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بات چیت کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے شوق سے دے ،ان کے ہاتھ کچھ نہیں آںا جکہ پیپلز پارٹی کسی صورت استعفے نہیں دے گی،ملک دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے،اپوزیشن کو اس معاملے پر بات کرنی چاہیے،ہم جلسے جلوسوں سے خائف نہیں ،چور ،ڈاکوئوں اور بدقماشوں سے نہیں ڈرتے اور یہ صرف دکھاوا ہے کہ اتنے استعفے آرہے ہیں کہ سنبھالے نہیں جارہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کچھ معاملات ہیں جن پر اتفاق ہونا چاہیے،پی ڈی ایم کو قومی معاملات پر توجہ دینی چاہیے جبکہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ جلسے 2،3ماہ کے لئے موخر کردیے جائیں اور یہ بات وزیراعظم نے عوامی مفاد میں کہی جبکہ مسلم لیگ (ن)میں ایک دھڑا موجود ہے جو استعفے نہیں دینا چاہتا۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن بیٹھنا چاہے تو قومی معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے، یہ  این آر او کے مزےلوٹنے والے لوگ ہیں،یہ پہلے بھی این آر او کے مزے لوٹ چکے اب بھی لوٹنا چاہتے ہیں۔