حکومتی وزراء کا حال بھی ڈی جے بٹ جیسا ہوگا:مریم اورنگزیب

Government ministers will be like DJ Butt: Maryam Aurangzeb

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کا حال بھی ڈی جے بٹ جیسا ہوگا، گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدموں سے ڈرنے والے نہیں، جلسہ ہر صورت ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت سے ووٹ کی عزت کا جواب دیں گے،  شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی ضروریات کو اپنی ذات پر فوقیت دی، اختیار ہونے کے باوجود سرکاری خزانے سے ایک روپیہ تنخواہ وصول نہیں کی۔


 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کے گھر وں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں، لاہور جلسہ ہر صورت ہوگا۔


مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کے جلسے کے اثرات حکومتی حلقوں میں نظر آنا شروع ہوگئے، کارکن گھبرانے والے نہیں، عوام کی طاقت سے حکومت کو ووٹ کی عزت کا جواب دیں گے جبکہ ایک وزیر، وزیراعظم کو روزانہ شہباز شریف کی چیک لسٹ دیتا ہے، اس وزیر کا حال بھی ڈی جے بٹ جیسا ہو گا۔


ترجمان (ن)لیگ نے کہا کہ شہبازشریف نے اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک روپیہ تنخواہ وصول نہیں کی،تمام اثاثے مقررہ تاریخ کے مطابق ڈکلیئر کیے  جبکہ پنجاب کے عوام کی ضروریات کو اپنی ذات پر فوقیت دی۔